ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمعیۃ العلماء لنگسگور کی جانب سے امن مارچ ریالی کا انعقاد

جمعیۃ العلماء لنگسگور کی جانب سے امن مارچ ریالی کا انعقاد

Mon, 14 Aug 2017 12:17:03    S.O. News Service

لنگسگور،(رائچور)،14/اگست(ایس او نیوز) 14اگست بروز اتوار صبح 10:30بجے شہر لنگسگور ضلع رائچور میں امن مارچ ریالی کا انعقاد کیا گیا جس میں اطراف واکناف ھٹی، گرگنٹہ، اناھسور، سنتے کلور اورمختلف مقام سے500 سے زائد شرکاء نے شرکت کرتے ہوئے ملک میں امن و امان کی بحالی کے لئے عوام میں بیداری پیداکرنے کی کوشش کی۔یہ امن مارچ ریالی گھڑی چوک سے نکل کر بس اسٹیشن سرکل پہونچی ، جہاں ملک کے حالات کے پیش نظر تمام  انسانیت کے لئے  پیغام امن دیا گیا ۔

 اس موقع پر صدر تنظیم المسلمین کمیٹی لنگسگور کے صدر جناب لعل احمد صاحب ، شہر لنگسگور کے رکن اسمبلی ڈی مانپا وجل، بسونت راے کری، بابر بیگ سندھنور،صدر جمعیۃ العلماء :حافظ علاء الدین صاحب بیتی، مولانا فضل کریم, سید عابد علی جے ای،محبوب علی جے ای، مولی صاحب کنٹراکٹر، حافظ مرتضی، حافظ اسماعیل، ڈاکٹر جاوید صاحب، عبد الرزاق صاحب مدگل، ریاض، عبدالرحمن، محمد نعیم ایس آئی او، مفتی یونس قاسمی صاحب، حاجی عبد الستار صاحب، اقبال حوالدار صاحب، مولانا سید ابو سعید قاسمی صاحب سمیت کافی ذمہ دارانموجود تھے۔


Share: